(2 اکتوبر 2025): سرکاری ملازمت کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے بڑی خوشخبری آئی گئی ہے کہ کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔
NADRA- NIC, NICOP, FRC Information Portal
کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے عارضی بھرتی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد تین ہزار نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی پر سالانہ تین ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگڑی ہولڈر بھی درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے سرکاری اسکولوں، کالجوں کو پائلٹ بنیادوں پر آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ صرف ان اسکولوں اور کالجوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جن میں انرولمنٹ انتہائی کم ہو گی۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ سے تعلیمی اداروں میں تعینات اساتذہ کی ملازمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جب کہ ان اسکولوں امیں بچوں کو پہلے کی طرح تعلیم مفت ہی فراہم کی جائے گی۔


