تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی عرب سے اپنے وطن جانے والے ملازم کیلئے اچھی خبر!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج ونہائی پر اپنے وطن جانے والے ملازم کی پریشانی دور کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے مسئلہ بتایا کہ اس کے آجر نے خروج ونہائی لگا دیا تھا جس کے سبب وطن آگیا ہوں، کیا دوسرے ویزے پر مملکت واپسی ممکن ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ خروج ونہائی پر جانے والا کسی دوسرے ویزے پر سعودی عرب آسکتا ہے، وہ تارکین وطن جو قانونی طورپر خروج نہائی لگا کرمملکت سے جاتے ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہ ہو وہ جب چاہیں مملکت دوسرے ویزے پرآ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سوال پوچھنے والے ملازم کا آجر نے پہلے ہروب لگایا تھا بعد میں کینسل کردیا لیکن پھر خروج ونہائی ویزا لے کر اسے وطن واپس بھیجا۔

سعودی عرب: وہ غیرملکی ملازمین جنہیں ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کسی کارکن کے خلاف ’ہروب‘ فائل ہونے (اسپانسر کے پاس سے بھاگ جانا) پر اسے 2 ہفتے کے اندر کینسل کرایا جا سکتا ہے بعدازاں سسٹم میں کارکن کی فائل سیز کر دی جاتی ہے۔

اگر ہروب کینسل کرا دیا جائے تو جوازات کے سٹم میں فائل دوبارہ کھل جاتی ہے۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ اگر ہروب کیس ثابت ہوجائے تو غیرملکی کو ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -