بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بلوچستان کے طلبا کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ حل ہوگیا، اخراجات کی مد میں طالب علموں کے لیے 2کروڑ روپے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلبا کے اخراجات کے مسئلے کا فوری نوٹس لیا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نےے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا۔

بلوچستان حکومت نے زیرتعلیم طلبا کے لیے 2کروڑ مختص کرنے کی منظوری دے دی۔ 2 کروڑ نئے تعلیمی سال میں بلوچستان کے طالب علموں کے تعلیمی اخراجات پر صرف ہوں گے۔

پنجاب کے بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں بلوچستان کے 142طلبا زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ پنجاب حکومت 2023تک 142طلبا کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بلوچ طلبا بہت عزیز ہیں، بلوچ طلبا کا مسئلہ پہلے بھی ترجیحاً حل کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے بلوچ طلبا کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں