جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

الیکٹریکل گاڑیاں رکھنے والوں کے لیے خوش خبری، بڑی سہولت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: انگلینڈ کی ایک کمپنی نے برقی (الیکٹریکل) گاڑیوں کے چارجر تیار کرنا شروع کردیے ہیں، جو آئندہ سال مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی کمپنی ’زپ چارج گو‘ چارجر کی تیاری پر کام کررہی ہے، جس کی مدد سے الیکٹریکل گاڑیوں کا آسانی سے چارج کیا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ چارجر سوٹ کیس کی شکل میں ہوں گے، جن کا وزن اتنا ہوگا کہ اُسے کوئی بھی شخص فل چارج کروا کے آرام سے اٹھا کر ایک سے دوسری جگہ منتقل کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: پہلی جدید الیکٹریکل اسپورٹس گاڑی متعارف

یہ بھی پڑھیں: سستی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا عزم، الیکٹریکل بس سروس پر کام شروع

اسے بھی پڑھیں: ترک کمپنی کی جدید الیکٹریکل گاڑی متعارف، رجب طیب اردوان پہلے خریدار

چارجر کی مدد سے بیٹری اگر آدھے گھنٹے چارکی جائے تو اس سے گاڑی 32 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔ گھر کے علاوہ اس چارجر کو چارجنگ اسٹیشن سے بھی آسانی سے چارج کیا جاسکے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں مذکورہ ‘زِپ چارج گو’ نامی چارجر 2022 کے آخر تک عام شہریوں کو مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے نامور کمپنیوں نے الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، ان گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے کے بعد بعد کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج نصف حد تک کم ہوجائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں