تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہریوں کیلئے خوشخبری، کل سے کرونا ویکسین لگائی جائے گی

لندن : فائزر کمپنی کی ویکسین لندن کے اسپتالوں میں پہنچا دی گئی، کل سے برطانیہ میں کرونا بچاؤ ویکسین لگائی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں بعد برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کا استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا لیکن ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور بڑی عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے فائزر کمپنی کی ویکسین برطانوی دارالحکومت لندن کے اسپتالوں میں پہنچا دی گئی ہے، ویکسین کو منفی 73 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ رکھا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے فائزر کمپنی کو چار کروڑ کرونا بچاؤ ویکسین کا آرڈر دیا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔

یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا، یہ ویکسین اب سب سے پہلے انھیں دی جائے گی جنھیں زیادہ ضرورت ہے جیسا کہ بڑی عمر کے افراد۔

ویکسی نیشن کے لیے پچاس اسپتالوں کو تیار کیا جا چکا ہے جب کہ کانفرنس سینٹرز جیسے مقامات میں بھی ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -