بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

گیس فراہمی سے متعلق عید پر شہریوں کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کےصارفین کیلئےخوشخبری ہے کہ عید کے تینوں دن 24 گھنٹے گیس ملےگی۔

عیدالاضحیٰ پر کراچی کے شہریوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیا جائے گا۔ سوئی سدرن عیدالاضحیٰ کےتینوں دن گیس کی فراہمی یقینی بنائےگا۔

ترجمان کے مطابق جمعہ کی رات 12بجے سے ہفتہ کی صبح 5بجے تک گیس کی بندش ہو گی جس کے بعد ہفتہ کی صبح 5 بجے گیس بحال ہو گی اور عید کے تینوں دن بندش نہیں ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ عید کے تیسرے دن رات 12بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی اور 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کےاوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں