سول ایوی ایشن ملازمین کے لیے اچھی خبری ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ پر ڈائیریکٹر اور ایچ آر ملک مظہر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کام کرے گی۔
چھ رکنی کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے اپنی سفارشات 15 روز میں پیش کرے گی۔
سی اے اے سروس ریگولیشن 2014 تا 2019 کے معالی معاملات کا جائزہ بھی لے گی۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔
کمیٹی میں ڈائیریکٹر فنانس شاہد علی ، ایڈیشنل ڈائیریکٹر آمین احمد ، طاہر محمود، محمد بھٹی ،حسن منصور شامل ہیں۔