The news is by your side.

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں برائے نام مقرر کر دی ہیں۔

جنرل کیٹیگری کے ٹکٹ جن میں شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات انکلوژرز شامل ہیں کی قیمت 50 روپے ہے۔
عمران خان، جاوید اختر، اظہر محمود اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ، جو وی آئی پی کیٹیگری میں آتے ہیں، 100 روپے کے ہیں۔

Image

پی سی بی نے اپنے ٹکٹنگ پارٹنر BookMe کے ذریعے ٹکٹ آن لائن اور فزیکل بوتھ دونوں کے ذریعے دستیاب کرائے ہیں۔

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل (26 اگست) صبح 10:00 بجے سے شروع ہوگی۔ شائقین www.pcb.bookme.pk پر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

فزیکل ٹکٹ 27 اگست سے مری روڈ پر نواز شریف پارک کے باہر لگائے گئے بوتھ سے دستیاب ہوں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں 30 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں