ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ملازمین اور پینشنرز کیلیے اچھی خبر، تنخواہیں چند روز قبل ہی مل جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ملازمین اور پینشنرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے ماہِ جون کی تنخواہیں جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہیں30 جون کو ہی جاری کر دی جائیں گی۔

نئے مالی سال کے آغاز ر یکم جولائی کو بینکوں کی تعطیل، 2 اور تین کو ہفتہ وار چھٹی کے باعث تنخواہیں چند روز قبل ہی جاری کی جائیں گی۔

- Advertisement -

اس متعلق محکمہ خزانہ پنجاب نے اےجی پنجاب سمیر تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران تنخواہوں سے متعلق انتظامات 30 جون تک کرنےکے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائیگا جس کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں