The news is by your side.

کرایے سے متعلق مسافروں کیلیے اچھی خبر

مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے عید سے قبل بسوں کے کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے عیدالفطر سے قبل ٹرانسپورٹرز کو بسوں کے کرائے کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر مسافر اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں ٹرانسپورٹرز کرایے نہ بڑھائیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کرایا بڑھا دیتے ہیں اضافی کرائے کا بوجھ عوام کا برداشت کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایا وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں