تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

غیرملکی طلبا کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے اسکالر شپ جاری کردی

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکی طالب علموں کے لیے اسکالر شپ جاری کردی جس سے مقیم تارکین وطن اور بیرون ملک سے آکر بھی طلبا مستفید ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری جامعات میں غیرملکی طلبا کے لیے مختلف اسکالر شپ جاری کی ہیں ایک اسکالر شپ ان غیرملکی طالب علموں کے لیے ہے جو مملکت میں قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ دوسری اسکالر شپ بیرون ملک کے طلبا کیلئے مختص ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اسکالر شپ کے تحت دیگر ممالک سے آکر طلبا تعلیم حاصل کرسکیں گے، بعض طالب علموں کو رہائش اور فیس سمیت تمام سہولتیں دی جائیں گی۔

جبکہ جزوی اسکالر شپ کے ذریعے طلبا کو صرف داخلہ اور رہائش دی جائے گی۔ سعودی عرب میں تمام سکالر شپ تعلیمی کونسل کے مقرر کردہ ضوابط کے تحت دی جاتی ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو داخلہ ایسے ہی ملے گا جیسے دیگر سعودی طلبا کو دیا جاتا ہے جس کے لیے قوائد وضوابط طے ہیں۔

اسکالر شپ میں گریجویشن کے امیدوار کی عمر 17 برس سے کم اور 25 سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ اسی طرح ایم اے کے اسٹوڈنٹ کے لیے 30 سال اور پی ایچ ڈی کے امیدوار کے لیے 35 برس کی عمر شرط ہے۔ سعودی وزارت تعلیم نے اس کے علاوہ بھی دیگر اہم شرائط رکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -