The news is by your side.

Advertisement

غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری، سعودی ایئرلائن کا بڑا اعلان

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائن(السعودیہ) نے خلیجی ممالک سے آنے والے سعودی وغیرملکی مسافروں کے لیے ٹکٹوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) میں شامل ممالک سے سعودی دارالحکومت ریاض آنے والے مسافروں کو خصوصی پیش کش کی ہے۔

ایسے مسافروں کو رعایتی نرخوں میں ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ آفر غیرمعمولی ہے۔ ابوظبی، دبئی، کویت، دوحہ اور منامہ سے ریاض آنے جانے کا ٹکٹ 8 دسمبر تک 150 ڈالر میں دیا جائے گا۔

السعودیہ نے بتایا کہ یہ آفر ریاض سیزن کی مناسبت سے فراہم کی گئی ہے تاکہ خلیجی ممالک سے بھی غیرملکی سستی ٹکٹوں کے ذریعے سعودی عرب کا رخ کریں۔

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذکورہ اسپیشل آفر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ آن لائن بکنگ کراتے وقت IMAGINE علامت استعمال کریں یا اسمارٹ موبائل پر السعودیہ سروسز پیش کرنے والی ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں