تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

غیرملکیوں کے لیے خوشخبری، سعودی عرب سے ساڑھے 3 لاکھ ویزے جاری

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکیوں کو سنہری موقع فراہم کرتے ہوئے گزشتہ سال کے آخری تین ماہ کے دوران ساڑھے تین لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ احمد الخطیب نے بتادیا۔ سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2019 کے آخری تین ماہ کے دوران ساڑھے 3 لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ سیاحت وقومی ورثے کے سربراہ نے عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب رواں سال سیاحتی شعبے میں مزید اہداف حاصل کرے گا، محکمہ سیاحت کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔

سعودی عرب میں سیاحت کا فروغ، صرف دس دن میں 24 ہزار سیاحوں کی آمد

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحوں کے سعودی عرب میں قیام، ہوٹلوں کے معیار اور پالیسی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ شعبے سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر شعبوں سے منافع حاصل کرنے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تاریخی فیصلے کررہے ہیں، غیرملکی سیاحوں کو ویزا دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

گزشتہ سال 27 ستمبر کو سعودی حکام نے سیاحتی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد صرد دس دن کے اندر چوبیس ہزار غیر ملکی سیاحوں نے سعودی عرب کی سرزمین پر قدم رکھا۔

اس سے قبل سعودی حکام صرف حج اور عمرہ زائرین، غیر ملکی سفارتی معاملات کے لیے افسران کو ویزا فراہم کرتے تھے، لیکن اب سیاحت کے لیے بھی سعودی عرب کے دروازے کھل چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -