تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے اچھی خبر!

ریاض: سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو اقامے کی فیس میں سہولت کے لیے سہ ماہ تجدید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے وضاحتی بیان دیا ہے کہ نئی سہولت سے تارکین کے اہل خانہ پرعائد فیس سہہ ماہی جمع کرانے کے بعد اقامہ تجدید کرایا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اقامہ سالانہ بنیاد پر تجدید کیا جاتا تھا اور فیس یکمشت جمع کرانے کے پابند تھے۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے اقامہ کی تجدید کے لیے سہ ماہی، شش ماہی اور سالانہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ فیس کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

اس سے وہ افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جواپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رہنے والے کارکنوں کےلیے اقامہ کا حصول لازمی ہے جو سالانہ بنیادوں پر تجدید کیا جاتا ہے، تاہم جو لوگ فیس کی ادائیگی یکمشت نہیں کرسکتے اور سہ ماہی تجدید کرائیں۔

Comments

- Advertisement -