تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، پابندی ختم

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ وہ مقامی یا غیرملکی جو ویکسین لگوا کر مملکت آنا چاہتے ہیں ان کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کی جاچکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے وضاحت پیش کی ہے کہ ویکسین لگوا کر سعودی عرب آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

شہریوں نے محکمہ سے آن لائن سوالات پوچھے تھے جس پر مذکورہ بالا جواب سامنے آیا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا کہ ویکسین یافتگان پر ہوٹل قرنطینہ کی شرط لاگو نہیں ہوگی، یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہوں یا پہلی خوراک لینے پر 14 دن گزر چکے ہوں۔

اسی طرح ان کے لیے بھی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں اور ان کی صحت یابی پر چھ ماہ سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔

تاکین وطن یا غیرملکیوں کو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانا ہوگی، اور پھر اس استثنی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مملکت آمد سے قبل اسپیشل ای گیٹ پر اندراج کرانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -