منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کراچی کی طالبات کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آگئی وفاقی حکومت نے کراچی میں ویمن یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے اور وفاقی حکومت نے کراچی میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے بنائی جائے گی۔

اس حوالے سے ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے اور ویمن یونیورسٹی کراچی کے لیے 3 عمارتوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف ویمن یونیورسٹی کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت ویمن یونیورسٹی کراچی کیلئے زمین اور دیگر اخراجات کرے گی، ابتدائی طور پر خاتون پاکستان گرلز کالج، اپوا گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلزکالج نارتھ کراچی کو ویمن یونیورسٹی بنانے کیلیے تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سرکاری شعبے میں یہ دوسری ویمن یونیورسٹی ہوگی اس سے قبل سکھر میں صوبے کی پہلی سرکاری خواتین یونیورسٹی بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی قائم کی گئی تھی۔

کراچی میں طالبات کے لیے نجی سطح پر کئی جامعات ہیں لیکن سرکاری سطح پر ویمن یونیورسٹی کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے اور مختلف فورمز پر متعدد بار اس حوالے سے مطالبات ہوتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں