The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

کراچی: نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں اب بجلی فی یونٹ 76 پیسے سستی ملا کرے گی، نیپرا نے بجلی سستی کردی۔

نیپرا نے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں