تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی کے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر

کراچی کے کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں شہر کے اندر ہی اب اعلیٰ معیار کی کرکٹ پریکٹسنگ کا موقع ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے کرکٹ دیوانوں کیلیے شہر قائد کے دو نوجوانوں نے بفرزون کے علاقے میں ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی کھولی ہے جہاں پر نوجوان کرکٹرز نیٹ پریکٹس کرسکیں گے اور ان کے لیے جدید بولنگ مشین کے ذریعے بیٹنگ پریکٹس کرنا ممکن ہوگا۔

اس حوالے سے انڈور کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں دونوں دوستوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹ کو بڑا شوق ہے بلکہ جنون ہے اور اپنے اس جنون کو انڈور کرکٹ اکیڈمی بنا کر عملی جامہ پہنایا ہے جہاں شہر کے نوجوان کرکٹرز اپنے شوق کی تکمیل کے لیے نیٹ پر عالمی معیار کی جدید بالنگ مشین کے ذریعے بیٹنگ پریکٹس کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کرکٹ کے دلدادہ نوجوانوں کے لیے ایسی کوئی سہولت نہیں تھی اسی لیے ہم نے اس کو اپنا پروفیشن بنانے کا سوچا، ڈھائی سے تین ماہ لگے ہمیں اکیڈمی کے لیے جگہ تلاش کرنے اور بیرون ملک سے بولنگ مشین امپورٹ کرنے میں۔

 

اب جب کہ کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ انڈور کرکٹ اکیڈمی وجود میں آچکی ہے تو کرکٹ کے شوقین نوجوان انٹرنیٹ کی غیر صحتمندانہ سرگرمیاں ترک یا کم کریں اور انڈور کرکٹ اکیڈمی کو جوائن کریں۔

Comments

- Advertisement -