تازہ ترین

کویتی اقامہ ہولڈرز کے لیے اچھی خبر

کویت سٹی : کویت کے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر عبداللہ نے 60 سالہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی فیس میں کمی کی تجویز پیش کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت کی وزارت صنعت و تجارت نے ساٹھ برس یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن کو بڑی سہولت دینے کی تیاری شروع کردی۔

وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر عبداللہ السلمان نے پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ 60 برس یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید کےلیے وصول کی جانے والی فیس 2000 دینار میں کم کرکے 500 دینار کرے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن 2000 دینار فیس نہیں دے سکتے اور نہ ہی وہ ہیلتھ انشورنس کا خرچہ برداشت کرسکتے ہیں، لہذا انہیں رعایت دی جائے۔

ماضی میں اسی تجویز کی وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری اور وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری نے حمایت کی تھی لیکن کونسل کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا تھا۔

کویتی حکام نے 60 سالہ تارکین وطن کو مشکل میں ڈال دیا
خیال رہے کہ ایک روز قبل کویتی حکام نے نجی شعبوں میں کام کرنے کےلیے 60 برس یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن کے ورک پرمٹ میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -