لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت میں شیرانوالہ فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
لاہور میں شیرنوالہ فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور تاریخی شہر اور پاکستان کا دل ہے، پرانے لاہور کو نئے لاہور سے ملانے کے لیے منصوبے کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا ہے، اس منصوبے کی لاگت 5ارب روپےہے، ایل ڈی اے اچھا کام کررہی ہے، دن اور رات محنت ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ پنجاب حکومت کی مدت سے قبل منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا، داتاردربارفلائی اووربرج کا بھی سنگ بنیاد رکھ چکے ہیں، نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک انڈر گراؤنڈ اسٹیورج کا سلسلہ شروع ہوا، آج بارش ہوتی ہےمگر اب پانی کھڑانہیں ہوتا، میں واساکومبارکبادیتاہوں جنہوں نے مذکورہ منصوبہ مکمل کیا۔