اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

اوورسیز پاکستانی موبائل فون صارفین کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اوورسیز پاکستانی موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے ان کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

ایف بی آر نے مختلف نوعیت کے استعمال شدہ 1160 موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔

دستاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استعمال شدہ موبائل پر ٹیکس میں کمی کے رولز جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق  استعمال شدہ موبائلوں پر نئے موبائلوں کی مالیت کے حساب سے ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور ٹیکس میں کمی کا یہ ریلیف صرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہو گا۔

دستاویز کے مطابق استعمال شدہ موبائل امپورٹ کرنے والے کمرشل امپورٹرز پر ٹیکس کی شرح کم نہیں ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں