تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کیلیے خوشخبری، نئے ذخائر دریافت

پاکستان کے لیے خوشخبری ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کے نئے ذخائر کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نئی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں کنویں سے گیس کی ذخائر ملے ہیں، ضلع موسی خیل میں لکیرود ایک ون کنواں تین ہزار میٹر گہرا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فیٹ یومیہ کے گیس کے ذخائر ملے ہیں جب کہ جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی حاصل ہوں گے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں تیل و گیس کی نئی دریافت کی بڑی کامیابی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

13 نومبر کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے خوش خبری دی سنائی تھی کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت شدہ تیل کے ذخائر سے خام تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے زیارت میں خام تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہاں تیل کا کنواں 2018 میں دریافت ہوا تھا، جس سے خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 800 بیرل یومیہ ہے۔

پی پی ایل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹک ریفائنری اس دریافت ہونے والے کنویں سے خام تیل خریدے گی، کنویں سے روزانہ آٹھ سو بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے، کمپنی کا اس سلسلے میں اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ یومیہ 125 بیرل تیل بھی اس کنویں سے حاصل کیا جا سکے گا۔

یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -