تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان جانے والے مسافروں کیلیے اچھی خبر

عمان جانے کے خواہش مند پاکستانیوں اچھی خبر آگئی ہے۔ عمان نے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم کر دیں۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اومان کی کورونا وائرس سے متعلق  سپریم کمیٹی نے اومان میں تمام کورونا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے نے عمان جانے والے تمام مسافروں اور ایرلاینز  کو تحریری طور آگاہ کردیا۔ کورونا وائرس کے باعث دو سال سے عمان میں سخت پابندیاں عائد تھیں۔

اس سے قبل مارچ میں خبر آئی تھی کہ سلطنت عمان نے غیر ملکیوں کی ویزا فیس میں 89 فیصد کمی کر دی۔ سلطان ہیثم بن طارق نے سرکاری خدمات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم شاہی فرمان جاری کیے جس میں ہدایت کی گئی کہ غیر ملکیوں کی طرف سے قابل ادا ویزا فیس میں 85 فیصد سے زیادہ کمی کی جائے۔

وزارت محنت کی طرف سے آن لائن جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یکم جون 2022 سے غیر ملکی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی فیس میں 89 فیصد تک کمی کا اطلاق ہوگا۔

اومانائزیشن کی شرحوں پر پابند کمپنیوں کے لیے غیر ملکی افرادی قوت کی فیس میں 89 فیصد سے زیادہ کمی اور غیر ملکی تجارتی افرادی قوت کی بھرتی کے لیے لائسنس جاری کرنے اور تجدید کرنے کی فیس درج ذیل ہے۔

  • 1. پہلی کلاس OMR 2001 سے OMR 301 تک دو سال کے لیے اور OMR 211 ، Omanisation فیصد کو پورا کرنے کے لیے۔
  • 2. دوسرا درجہ OMR 601-1001 سے OMR 251 تک اور OMR 176 اومانائزیشن فیصد سے وابستگی کی صورت میں۔
  • 3. تیسرا درجہ OMR 301-361 سے OMR 201 اور OMR 141 تک اگر آپ اومانائزیشن فیصد کو پورا کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں