The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی مسافروں کیلئے خوشخبری، کل سے پروازیں آپریٹ ہوں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے کل سے آپریشن شروع ہوگا، پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

غلام سرور نے کہا کہ 18 پروازوں کی مدد سے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، اس ضمن میں کل سے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ غیرملکی ایئرلائنز کو اووربکنگ پر شوکاز نوٹس بھی دے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اووربکنگ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، کل سے یواےای سےفلائٹ آپریشن شروع ہوگا، بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سفری پابندی کے باعث سیکڑوں پاکستانی بیرون ملک پھنسے ہیں تاہم ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کل سے مراحلہ وار فلائٹس چلیں گی تاکہ انہیں واپس لایا جاسکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں