The news is by your side.

Advertisement

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، چینی کمپنی سے اہم معاہدہ

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سی پیک کے تحت ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی کے ساتھ آزاد کشمیر میں 1124 میگا واٹ کوہالہ پن بجلی گھر کےمعاہدےپر دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے پر چائناتھری گورجزکمپنی حکومت آزاد کشمیر اور پی پی آئی بی حکام نے دستخط کیے۔

چائناتھری گورجز کمپنی 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، معاہدے پر دستخط کے بعد کوہالہ پن بجلی گھر منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

دریا جہلم پر ایک چینی کمپنی پہلے ہی کروٹ پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام کر رہی ہے اور بجلی حاصل کرنے کے ان منصوبوں کو چین کی مالی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان آٹھ ہزار تیس میگاواٹ کےچودہ پاور پلانٹس لگانے کے منصوبوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔

سات سو میگاواٹ کا کروٹ پاور پلانٹ، یو ای پی کا ہنڈریڈ میگاوٹ کا ونڈ پاور پلانٹ ،پچاس میگاواٹ کا سچل پاور پلانٹ کامنصوبہ، ہائیڈرو چائنا کا پچاس اور قائدہ اعظم سولر پارک کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔

پورٹ قاسم پر تین سو بیس میگاواٹ کے کول پاور ، حبکو کا چھ سو ساٹھ میگاواٹ پاور پلانٹ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کے ایس ای سی تھر کو ل پاور ، چھ سو ساٹھ میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور پلانٹ، سکی کناری آٹھ سو ستر میگا واٹ کا منصوبہ ، تیرہ سو بیس میگاواٹ کا ساہیوال کول پار پلانٹس اور سالٹ رینج تین سومیگاوٹ کے کول پلانٹ کے معاہدے بھی کئے جا چکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں