ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے طاہراشرفی نے ملاقات کی اس موقع پر مملکت میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل سمیت ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان سعودی عرب تعلقات کے استحکام اور عالم اسلام کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لیے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔

دریں اثنا سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو برادر ملک ہیں، دونوں کے تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے ہمیشہ شانہ بشانہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں