تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بیرون ملک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو 2 ہفتے میں واپس لانے کی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 20 جون سے تقریباً 45 ہزار پاکستانی ہر ہفتے واپس لے کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تاھ کہ بیرون ملک مسافروں کی آمد میں تین گنا اضافہ کیا گیا ہےم بیرون ملک سے واپسی پر جن میں کرونا کی علامات ہوں گی ان کا ٹیسٹ ہوگا اور جس مسافر میں کرونا کی علامات نہیں ہوں گی ان کو گھر جانے دیا جائے گا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ مثبت کیسز کو ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق دیکھا جائے گا اور صوبوں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں ڈالا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا صبر سے کام لینے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہر ہفتے تقریباً 250 پروازیں آپریٹ ہوں گی اور مسافر تمام ایئرلائنز کی شیڈول پروازوں کے ٹکٹ لے سکیں گے۔

معید یوسف نے کہا کہ مسافر ویسے ہی ٹکٹ لے سکیں گے جیسے کرونا سے پہلے لے رہے تھے، نئی پالیسی بنانے میں وقت لگا کیونکہ صوبوں کو تیاری کرنا تھی اور یہ پالیسی صوبوں کی رضامندی سے لائی گئی ہے، صوبوں بھی نئی پالیسی پر جلد سے جلد عمل کا کہا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ فضائی حدود کھولنے کے بعد سے 75 ہزار پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور جن ملکوں کی فضائی حدود بند ہے وہاں خصوصی پروازیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ بھارت کی چین سے جو جھڑپ ہوئی ہے وہ سب نے دیکھا، گزشتہ سال پاکستان نے بھی بھارت کو موثر جواب دیا تھا اور نیپال نے بھی سرحد پر بھارت کو ٹھوس جواب دیا ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارعت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت اب چین سے توجہ ہٹانے کےلیے سرحد پر کچھ کرے گا اور اب کچھ کیا تو ہم گزشتہ سال سے زیادہ موثر جواب دیں گے، اب پورا خطہ بھارت کے خلاف ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا نظریہ خودکش بمبار کی طرح دنیا کےلیے خطرہ ہے، بھارت خطے میں طری طرح پھنس گیا ہے۔

وزیر اعظم کہہ چکے ہیں بھارت فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کرے گا، بھارت نے امن کی کوئی گنجائش چھوڑی ہی نہیں ہے، خطے کے تمام ممالک بھارت سے نالاں ہیں۔

معید یوسف کا کہنا تاھ کہ کچھ لوگوں نے پاکستانیوں کی واپسی پر ایسا تاثر دیا جیسے وبا واپس آرہی ہے، 40سے 45ہزار افراد ہر ہفتے پاکستان واپس آسکیں گے اور 2سے 3ہفتے میں تمام بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -