تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

عمان میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے عمان حکومت کو پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سلام ائیر کو خصوصی پروازیں چلانے کیلئے اجازت نا مہ جاری کردیا، خصوصی پرواز 16 اور 17 اپریل کو مسقط سے لاہور اور کراچی کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔

سی اے اے کے مطابق خصوصی پروازوں میں عمان میں پھنسے پاکستانیوں کو لاہور اور کراچی پہنچایا جائے گا۔

واپسی پر خصوصی پروازوں میں عمانی شہریوں کو واپس لے جایا جائے گا، پروازوں کے پاکستانی ائیرپورٹس پر اترنے پر کریو کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور اور کراچی آمد پر ائیرلائن خود جہازوں کو جراثیم سے پاک کرے گی۔

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔

پاکستانیوں کےلیے گائیڈ لائنز میں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافر کو سرکاری قرنطینہ میں رہنا ہے یا خود کسی مقام پر ادائیگی کر کے قرنطینہ ہونا ہے اس متعلق پرواز سے پہلے ائیرلائن کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔

طیارے کے عملے کیلیے بھی سرکاری یا کسی اور جگہ قرنطینہ ہونے کی آپشن کی سہولت ہو گی، سرکاری یا دیگر قرنطینہ ہونے سے متعلق ائیر لائن اور ائیرپورٹ عملے کو پرواز کی لینڈنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے بتانا لازمی ہو گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 یوم کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور سرکاری بسوں میں ائیرپورٹ سے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔

قرنطینہ اور ائیرپورٹ پر کوئی عزیز یا رشتہ دار مسافر سے نہیں مل سکے گا، بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافر اور کریو کا پہلے دن قرنطینہ میں سواب ٹیسٹ ہوگا۔

قرنطینہ میں ہی چھٹے روز مسافر اور کا دوبارہ سواب ٹیسٹ ہوگا، ساتویں دن ٹیسٹ مثبت آنے مسافر اور کریو کو اسپتال جبکہ منفی ٹیسٹ والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا۔

سات دن بعد گھر وں کو جانے والے تمام مسافروں اور کریو کا مکمل ذاتی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں رکھا جائے گا جب کہ رپورٹ منفی آنےپربھی لازم ہوگامسافر یا عملہ گھر میں7دن خودکوآئسولیٹ کرے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں