The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت سے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند مسافروں کو درپیش بڑی پریشانی دور ہوگئی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر شارجہ جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے، پرواز کے ذریعے225مسافر روانہ ہوئے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ مینجر نے بتایا کہ یو اے ای جانے والے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ان کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے فوری پی سی آر ممکن نہیں، سول ایوی ایشن

خیال رہے کہ ڈی جی(ڈائریکٹر جنرل) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر نجی لیبارٹری کو ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن ہیڈ کوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی اضافی تعداد کی وجہ سے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ میں دشواری کا سامنا ہے، مسائل حل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں