منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بیرون ملک جانے کے خواہش مند وہ پاکستانی طلبا جن کی عمر 17 سال ہے ان کی کوروناویکسینیشن کی اجازت دے دی گئی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون جانے خواہش مند 17 سال کے عمر کے طالب علموں کی بھی ویکسینیشن ہوگی، اس عمر کے طلبا کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرایع نے مزید بتایا کہ موڈرنا ویکسین، اسٹڈی ویزا رکھنے والے 17 سالہ طلبا کو دی جائے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک بھر میں کل سے موڈرنا ویکسین 18 سالہ شہریوں کو لگائی جائے گی۔ اس سے قبل موڈرنا ویکسین صرف دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جا رہی تھی۔

موڈرنا ویکسین سے متعلق عوام کیلیے خوشخبری

خیال رہے کہ ملک میں صرف سترہ سال کے وہ طلبا ویکسین لگا سکیں گے جنہیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانا ہے تاہم دیگر کو اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں اٹھارہ سال کے لڑکوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں