منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹ سے اندرون و بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سروس کا آغاز کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے کراچی ایئر پورٹ پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی ائیرپورٹ پر نجی شعبے میں چلنے والے میجسٹک سروسز کی جانب سے میٹ اینڈ اسسٹ سروسز  کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔

- Advertisement -

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ظفر اعتماد نے بتایا کہ اس سروس کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹ پر پہنچنے اور بورڈنگ سمیت لاؤنچ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی سہوت اب پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فراہم کی جائے گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر جناح انٹرنیشنل عمران خان کا کہنا تھا کہ سی اے اے ائیرپورٹ پر مسافروں کوبین الاقوامی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ دور جدید کے مطابق سسٹم بھی نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر جلد ہی خودکار سلیف بورڈنگ سسٹم بھی فعال ہو جائے گا، جس کے لیے مشنیں نصب کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سول ایوی ایشن مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، ہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں