کراچی: پی آئی اے انتظامیہ اور ملازمین کی قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گروپ 1سے 4کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے پر اتفاق کر لیا گیا۔ تنخواہ میں اضافے کی منظوری پر مبنی ایم اویو پر دونوں جانب سے دستخط ہو گئے۔
صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللہ خان کا کہنا ہے کہ معاملہ آئندہ پی آئی ا ےبورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی آئی اےبورڈ کی منظوری ملتے ہی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ہو گا۔
تنخواہوں میں اضافے کیلئے ملک بھر میں 26دن سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔
پی آئی اے کے چئیرمین اسلم آر خان نے سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان سے رابطہ کرکے ان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔