ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہوابازی صنعت کو پہنچنے والے بڑے مالی نقصان کے باوجود پی آئی اے کے ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے گریڈ ایک سے چار کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں ہوگی جب کہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر پی آئی اے کے گراونڈ اسٹاف کو افطاری کیلئے نقد رقم ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ائیرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر مشکل حالات میں ڈیوٹی کرنے والے تمام پی آئی اے عملے کو ایک سے دو روز میں کورونا کٹس فراہم کردی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین مشکل حالات میں قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں، پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں