تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غریب ممالک کیلئے خوشخبری، عالمی ادارے کا بڑا اعلان

نیویارک: بین الاقوامی ادارے ‘یونیسیف’ نے اعلان کیا ہے کہ ایک بڑے آپریشن کے تحت غریب ممالک کو کروناویکسین کی 2 ارب ڈوز دی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کی شاخ بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کا کہنا ہے کہ اگلے سال ترقی پذیر ممالک تک کروناویکسین کی خوراکیں پہنچائیں گے، اس منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یونیسیف نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر گلوبل کووڈ 19 ویکسین ایلوکیشن پلان کے تحت اس مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے، جن ممالک کو ڈوز دی جائیں گی ان میں برونڈی، افغانستان اور یمن بھی شامل ہے جس کے لیے مختلف امور پر کام کیا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اعلامیہ کے مطابق ویکسینز اور ایک ارب سرنجز کی فراہمی کے لیے 350 سے زائد ایئر لائنز اور فریٹ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، یونیسیف معمول کی حفاظتی ویکیسینز کے لیے سالانہ ویکسین کی 2 ارب ڈوز سے زائد خریدتا ہے، کویکس کے ساتھ یونیسیف کا کردار دنیا کے سب سے بڑے ویکسین خریدار کی حیثیت سے ہے۔

کوویکس منصوبہ

کوویکس کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قائم ایک منصوبہ ہے جس کی قیادت مشترکہ طور جی اے وی آئی ویکسین گروپ، عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی تیاریوں سے متعلق اتحاد کی جانب سے کی جارہی ہے جس کا مقصد حکومتوں کی جانب سے کووڈ-19 ویکسینز کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اس مشن کے تحت دنیا میں سب سے زیادہ خطرے کا شکار ملک کو سب سے پہلے ویکسین کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس وقت دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد ان کی خوراکیں دیگر ممالک کو فرہم کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -