تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود سعودی ویزا ہولڈرز کیلئے خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود سعودی وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا ممالک میں موجود سعودی وزٹ ویزا ہولڈرز مفت میں ویزے کی توسیع کراسکیں گے جس کے لیے آن لائن لنک بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن افراد نے وزٹ ویزے جاری کروائے اور پروازوں کی پابندی کی وجہ سے وہ انہیں استعمال نہیں کرسکے وہ اپنے ویزوں کی مدت میں مفت توسیع کراسکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ سہولت 2 فروری 2021 کو جن 20 ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی اور وہاں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی، ان ممالک کے شہریوں کے لیے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صرف ان وزٹ ویزوں کی توسیع ہوگی جو غیر استعمال شدہ ہیں۔ مذکورہ ممالک کے شہری اپنے ویزوں کی مفت توسیع کے لیے وزارت کی طرف سے دیے گئے لنک کے ذریعے آن لائن کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -