جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نومبر میں مسلسل چھٹی بار ترسیلات زر کا حجم 2ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نومبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2ارب 34کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے، نومبر میں مسلسل چھٹی بار ترسیلات زر کا حجم 2ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

نومبر 2020میں گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں 28.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ترسیلات زر2.44فیصد بڑھیں، رواں مالی سال کے 5ماہ میں ترسیلات زر میں27فیصد اضافہ ہوا ہوا ہے۔

جولائی تا نومبر ترسیلات زر کا حجم 11ارب 80کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ ملک میں وزیراعظم کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ثمرات آہستہ آہستہ مل رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں