خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروےتعمیر کی منظوری دے دی گئی۔
تفیصلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمودخان کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔
دیرایکسپریس وے33.5 ارب روپےکی لاگت سے تعمیرکی جائےگی۔ 30کلومیٹر طویل ایکسپریس وے چکدرہ تارباط تعمیر ہو گی۔ 4لینز پر مشتمل ایکسپریس وے پر2 سرنگیں اور 3انٹرچینجز تعمیر ہوں گے۔
360کلومیٹر پشاور ڈی آئی خان موٹروے243ارب کی لاگت سےتعمیر ہو گی۔ 6 لینز پر مشتمل موٹروے پر19 انٹرچینجز اور 2 ٹنلز تعمیر ہوں گے۔ ایکنک سےدونوں میگامنصوبوں کی پہلےہی سے منظوری ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ محمودخان کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبےترقی کےلئےانتہائی اہمیت کےحامل ہیں شاہراہوں کی تعمیر سے سیاحتی، تجارتی سرگرمیوں کوفروغ ملےگا منصوبوں کیلئےزمینوں کی خریداری کاعمل بروقت شروع کیاجائے گا منصوبوں پرعمل کےلئےٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت کویقینی بنایاجائے۔