The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی والوں کیلیے خوشخبری، وزیراعظم نے اہم منصوبہ منظور کر لیا

راولپنڈی کے شہریوں کیلئےخوشخبری ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں ‏وزیر اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

17کلو میٹر کے نالہ لئی منصوبے پر65ارب روپےلاگت آئے گی۔ نالہ لئی منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا اور کل سے ‏کام کا آغاز ہوجائے گا۔

وزیرِ اعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ساتھ متعلقہ ‏علاقے کی زوننگ کی جائے، ذیلی قوانین میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے، ذیلی قوانین ‏میں تبدیلی کی جائےتاکہ کثیر منزلہ اور مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ‏ایکسپریس وے تعمیرکی جائے گی۔

سرکاری زمین پر 2مال بھی بنائے جائیں گے۔ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے ‏گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں