تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شہر قائد کے عوام کے لیے اچھی خبر

کراچی : شہر قائد کے عوام کےلیے گرین لائن اور اورنج بسوں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے باسیوں کو خوشی کی نوید سنادی، شہر قائد میں بسنے والے عوام کےلیے حکومت نے گرین اور اورنج لائن بسوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

حکام نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت چینی کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کےلیے 20 بسیں دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین اور اورنج لائن بسیں پاکستان پہنچنے میں پانچ سے چھ ماہ لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

خیال رہے کہ وفاقی حکومت میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -