تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

موٹاپا: رات گئے کھانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

طبی دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں ہوشربا انکشاف یہ ہوا کہ رات گئے کھانے پینے کی عادت سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔

اس سے قبل ماہرین انسانوں متنبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ رات کے وقت کھانے سے موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی بڑھتا ہے، لیکن امریکا میں ہوئی نئی تحقیق نے ماضی کی تمام تحقیقی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے کھانے سے جسم پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کھانے کی اشیا میں کیلوریز کی مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، زیادہ کیلوریز سے وزن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی تحقیق کے لیے زیادہ جسمانی وزن والے 41 افراد کو شامل کیا گیا، اس دوران ان کا مشاہدہ 12 ہفتوں تک ہوا، دو حصوں میں تقسیم گروہ کے تمام افراد کو ایک جیسا صحت بخش کھانا اس تحقیق کے دوران فراہم کیا گیا۔

بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا آپ کی جان بھی لے سکتا ہے

نتیجہ یہ آیا کہ اختتام پر دونوں گروپس میں شامل افراد کے جسمانی وزن اور بلڈ پریشر میں کمی دیکھی گئی۔ اس دوران پتا چلا کہ جلدی کھانے اور رات گئے کھانے سے جسم پر موٹاپا نہیں آیا۔ ہاں اگر زیادہ کیلوریز والے کھانے دن میں ہی کیوں نہ دیے جاتے تو وزن بڑھنے کے امکانات ہوتے۔

تحقیق سے دریافت ہوا کہ جسم پر موٹاپا یکساں کیلوریز نہ ہونے سے آتا ہے۔ ریسرچ میں شامل محققین کا کہنا ہے کہ ہمیں خیال تھا جلدی کھانا کھانے والے افراد کا جسمانی وزن زیادہ کم ہوگا لیکن دونوں گروپس میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے رات گئے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، جسمانی وزن میں کمی کے لیے وقت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ غذا کیا ہے۔ مذکورہ تحقیقی رپورٹ پر مزید کام کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -