تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمرہ کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

یکم اگست سے بیرون عمرہ کھلنے کے بعد ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر ‏سکیں گے۔

یہ بات سعودی حج و عمرہ و زیارہ قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے اپنی گفتگو میں کہی۔ ‏انہوں نے کہا کہ پیر 9 اگست سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے جس کے لیے تیاریاں کر لی ‏گئی ہیں۔

ھانی العمیری نے کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے بیرون ممالک سے آنے ‏والے عمرہ زائرین کی آمد کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے اطراف ہوٹلوں اور ‏ٹاورز، تجارتی مراکز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

بیرون عمرہ کھلنے کے بعد حرم مکی اور حرم مدنی شریف کے اردگرد ہوٹلوں میں رہائیشیوں کی ‏تعداد بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

بیرون ممالک سے عمرہ کے خواہشمند افراد کی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ‏منتخب ممالک سے ہی فی الحال زائرین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامے سے متعلق پھیلی جھوٹی خبروں پر وضاحت ‏جاری کردی ہے۔

‏ سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھرٹ باتیں زیر گردش ہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کو ‏مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ کے ذرائع نے سوشل ‏میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر کی تردید کی ہے۔
متعلقہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حرم مکی شریف میں زائرین کو منظم کرنے کے لیے توکلنا اور ‏اعتمرنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حرم میں داخل ہونے نہیں دیا ‏جائے گا۔

Comments

- Advertisement -