وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر براڈ بینڈ سروسز کے منصوبے جلد شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سے گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے ملاقات کی اس موقع پر سیاحتی امور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ڈیجیٹلائزیشن سے محروم نہیں رہے گا۔
وزیر نے کہا کہ منصوبوں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لیے اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی منظور کرائی گئی۔
گلگت بلتستان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں براڈ بینڈ اور موبائل سروس کی فراہمی کے منصوبے ہیں، سیاحتی مقامات پربراڈ بینڈ سروسز کے منصوبے جلد شروع ہوں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل گلگت بلتستان کے موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر نے سیاحوں پر پابند عائد کی، متعلقہ اداروں کو پابندی پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔