تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سیاحوں کیلیے خوشخبری؛ نندنہ قلعہ کو ماڈل ولیج بنانےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قلعہ نندنہ میں البیرونی نےکرہ ارض کی پیمائش کےتجربات ‏کئے یہ ایسامقام ہے جہاں پوری دنیا سے سیاح آئیں گے نندنہ قلعہ کوماڈل ولیج بناکرتعمیر کرنے ‏کا فیصلہ کیا ہے، سیاحوں کے لئے یہاں رہنے کے انتظامات کئے جائیں گے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ‏کے تحت ہوٹل اور ریزارٹس بھی بنائے جائیں گے، بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر ‏آجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے قلعہ نندنہ میں اےآروائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 ‏سے30سال پہلے اس علاقے میں آیاتھا اس سیاحتی علاقےکی بحالی کابہت پہلےسےسوچ رکھا تھا، ‏اقتدارمیں آئےتودیگرحکومتی معاملات میں مصروف ہو گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں3طرح کی سیاحت ہے، پاکستان میں پہاڑوں،سمندروں،کوسٹ لائن ‏کی سیاحت ہے پاکستان میں قدیم مقامات بھی سیاحتی اعتبار سے بہت اہم ہیں، موہنجودڑو،ہڑپہ ‏جیسے مقامات میں دنیا کی دلچسپی ہے نندنہ فورٹ اپنے زمانے کی بہت بڑی یونیورسٹی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قلعہ نندنہ میں البیرونی نےکرہ ارض کی پیمائش کےتجربات ‏کئے یہ ایسامقام ہے جہاں پوری دنیا سے سیاح آئیں گے نندنہ قلعہ کوماڈل ولیج بناکرتعمیر کرنے ‏کا فیصلہ کیا ہے، سیاحوں کے لئے یہاں رہنے کے انتظامات کئے جائیں گے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ‏کے تحت ہوٹل اور ریزارٹس بھی بنائے جائیں گے، بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر ‏آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کے پاس قدیم تہذیب پر مبنی سیاحت ہے، پاکستان ترکی جیسی ‏قدیم سیاحت سے بھر ا پڑا ہے پشاور اور لاہور سمیت مغلوں کے علاقے کی تہذیب موجود ہے ‏بدقسمتی سے ماضی کی حکومتیں انہیں مناسب طریقے سےتعمیرنہ کرسکیں ملک میں ایسے ایسے ‏خوبصورت علاقے ہیں جن کا سیاحوں کو تو کیا اپنے لوگوں کو بھی علم نہیں اب پاکستان میں پہلا ‏سیاحتی نقشہ بنے گا تاکہ سیاحوں کو باآسانی ٹورازم اسپاٹس کا پتہ چل سکے۔

Comments

- Advertisement -