تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سیاحوں کیلیے خوشخبری، عمان نے ایک اور سہولت فراہم کردی

عمان نے سیاحوں کی سہولت کے لیے بغیر ویزہ کے سلطنت میں قیام کی مدت میں توسیع کر دی۔

سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ عمان نے ویزہ فری ممالک سے آنے والے غیرملکیوں کو بغیر ویزہ کے سلطنت میں رہنے کی مدت میں 4 روز کی توسیع کر دی ہے۔

شاہی پولیس کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ویزہ فری قرار دیے گئے 103 ممالک کے شہری اب عمان میں 10 کی بجائے 14 دن تک رہ سکتے ہیں۔

عمان نے گزشتہ سال 103 ممالک کے لیے ویزہ فری کا اعلان کیا تھا۔ ابتدا میں محدود پیمانے پر ویزے جاری کیے جائیں گے اور عمان آنے والے ان سیاحوں کو ویزوں کا اجرا کیا جائے گا جو مکمل سیاحتی پیکیج بک کرائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاحت کے لیے آنے والے کو ہوٹل بکنگ اور ٹورآپریٹرز سے اپنے پروگرام کا شیڈول حاصل کرنا ہوگا جس کے بعد سیاحتی ویزا دیا جائے گا۔

سلطنت عمان میں آنے والے سیاحوں کو آنے سے قبل لازمی کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ، اور پہنچنے پر 14 روزہ قرنطینہ گزارنے سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔

زمینی راستوں سے عمان پہنچنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کروایا گیا پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ہوگا جو نیگیٹو ہونا چاہیئے، زمینی راستوں کے چیکنگ پوائنٹس پر طبی معائنے کی سہولیات کی کمی ہے، ہر شخص یا ہر خاندان کو ہوٹل یا ریزورٹ میں علیحدہ کمرہ لینا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -