The news is by your side.

Advertisement

سیاحوں کے لیے اچھی خبر آگئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت نے موسم گرما کے حوالے سے سیاحوں کے لیے بہترین انتظام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے سیاحتی مقامات پر بہترین رہائشی کیمپنگ پاڈز بنا دیے گئے۔ 10سیاحتی مقامات پر 260بیڈز پر مشتمل کیمپنگ پاڈز قائم کیے گئے ہیں۔

ہر سیاحتی مقام پر 26بیڈز پر مشتمل پاڈز کی تنصیب مکمل کر لی گئی۔

جن سیاحتی مقامات پر پاڈز کا اتنظام کیا گیا ہے ان میں ٹھنڈیانی، شاران، بیشیگرام، گبین جبہ، یخ تنگی، شیخ بدین، مہابن، شہیدے سر، بمبوریت اور الئی شامل ہیں۔

متعلقہ ادارے کوروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔

فی الحال سیاحتی مقامات پر وبا کے باعث پابندی عائد ہے۔ تاہم موسم گرما تک امکانات ہیں کہ پابندی اٹھالی جائے یہی وجہ ہے کہ کیمپنگ پاڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں