جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

مسافروں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے مسافروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرا دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایپ متعارف کرنے کا مقصد عوام اور ایوی ایشن سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو رضاکارانہ کسی بھی واقعہ، مسئلہ یا بے قاعدگیوں کی رپورٹ کرنے میں مدد دینا ہے۔

سی اے اے نے بتایا کہ سہولت کی فراہمی کے لیے ایپ کی شکل میں پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔

مسافر، ہوائی سفر یا کسی بھی قسم کے واقعہ سے متعلق ایپ پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کرنے والا شخص فائلز اور تصاویر کی صورت ثبوت پیش کرسکے گا جبکہ اپنا بیان اپ لوڈ کرنے کی بھی سہولت مسیر ہوگی۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ مسافروں اور صارفین کی حفاظت کیلئے بنائے گئے قوائد و ضوابط اور طریقہ کار کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس کی پالیسی پرسختی سے کاربند ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں