تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند مسافروں کیلئے خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت نے کہا ہے کہ خروج وعودہ پر جاکر واپس نہ آنے والے اہل خانہ وزٹ ویزے پر آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ غیرملکی کارکن جن کے اہل خانہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) لگا کر گئے لیکن مقررہ وقت پر سعودی عرب نہیں لوٹے تو ایسی صورت میں فیملی کی مملکت واپسی کا راستہ موجود ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا کہ اہل خانہ خروج وعودہ پر وطن جاتے ہیں مگر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے اور ان کا ویزہ ختم ہوجاتا ہے، تو کیا انہیں وزٹ ویزے پر بلایا جاسکتا ہے؟۔

سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ایگزٹ ری انٹری پر مقرر تاریخ دی جاتی ہے اس دورانیے میں مملک نہ لوٹیں تو کارکن کو بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے تاہم فیملی اس سے مستثنیٰ ہوتی ہے۔

اگر گھر کا سربراہ سعودی عرب میں موجود ہو تو ویزے کے خاتمے کے باوجود خاندان کو وزٹ پر بلایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -