تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹوئٹر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ٹوئٹر استعمال کرتی ہے ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ بغیر فون نمبر دنیا بھر میں آڈیو اور ویڈیو کال کرسکیں گے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کی ملکیت لی ہے وہ اس میں کئی اہم تبدیلیاں لائے ہیں جن میں سے کچھ کو پذیرائی ملی تو کئی پر صارفین نے کڑی تنقید اور اسے مسترد بھی کیا۔ حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے پھر انہوں نے کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات بھی دیے تھے۔

اب ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو اور آڈیو کالز فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے نئی خبر دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بہت جلد اس پلیٹ فارم سے آپ کے ہینڈل سے کسی کو بھی وائس اور ویڈیو چیٹ ہو سکے گی اور صارف فون نمبر دیے بغیر دنیا میں کہیں بھی بات چیت کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا میٹا کی جانب سے چلائی جانے والی میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوئٹر کا میسجنگ فیچر، مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔

ایلون مسک نے بتایا کہ بدھ سے ٹوئٹر ڈائریکٹ میسجز کو انکرپٹ کرنا شروع کر دے گا۔

Comments

- Advertisement -