جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

پانی کی قلت کا شکار ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کیلئےاچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی کی قلت دور کرنے کےلیے حبکو اور ڈی ایچ اے میں معاہدہ ہوگیا، یومیہ 50 لاکھ گیلن پانی تیار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کو مسلسل پانی کی قلت کا سامنا ہے لیکن اب ان کے لیے پانی سے متعلق اچھی خبر آگئی ہے۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کو صاف پانی فراہم کرنے کےلیے ڈی ایچ اے اور حبکو کے درمیان صاف پانی کی تیاری کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کوجن لیمٹڈ کی بحالی ہوگی، جس کے بعد یومیہ 50 لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی تیار کیا جاسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوجن 84 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جو کے الیکڑک کو فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے سے کلفٹن کےلیے سمندر سے یومیہ 30 لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی بھی تیار ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں