تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: دو سال تک توسیع ۔۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے’ وصول پروگرام‘ میں دو سال تک توسیع کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے وصول پروگرام متعارف کرایا گیا جس کے تحت انہیں مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ 2017 میں شروع کی گئی اس اسکیم سے اب تک 1 لاکھ خواتین فائدہ اٹھا چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ(ہدف ) کی جانب سے وصول پروگرام کا آغاز ہوا۔ خواتین کے لیے مالی مدد ماہانہ 800 ریال سے 1100 ریال تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے خاتون ملازمین اپنے کام کی جگہ جانے کے لیے 80 فیصد تک سفری رعایت حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ اسکیم صرف ان عورتوں کے لیے ہے جن کی تنخواہ 6 ہزار ریال سے کم ہے۔

سعودی عرب میں ’وصول پروگرام’ 13 علاقوں میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے جن میں ریاض، مکہ مکرمہ، مشرقی صوبہ، المدینہ، تبوک، عسیر، قصیم، حائل، جازان، شمالی سرحد، نجران، الجوف اور الباحہ شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملکی لیبر مارکیٹ میں خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد ایسے حل تلاش کرنا بھی ہے جو نجی شعبے میں سعودی خواتین کارکنوں کے لیے نقل و حمل کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرے۔

Comments

- Advertisement -